پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کو دورۂ آسٹریلیا تک پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا تھا۔
دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شاید بولنگ کوچ کے لیے میرے بارے میں سوچا جا رہا ہے، میرا بورڈ سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مورنی مورکل کا کانٹریکٹ شاید دسمبر تک تھا، پاکستان کی پہلے بھی نمائندگی کی ہے، موقع ملا تو دوبارہ کروں گا۔
واضح رہے کہ مورنی مورکل کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ ہوا تھا۔
مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔
Comments are closed.