وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئینی طریقہ کار پر حملہ ہو رہا ہے۔
سیالکوٹ میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اب اداروں کیخلاف کام شروع ہوگیا ہے، اداروں پر سوالیہ نشان لگایا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان آج بھگوڑے کی طرح پشاور جا کر بیٹھا ہوا ہے، ہم سیاسی فائدہ اٹھانے نہیں آئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے اسمبلی میں آنے کے لئے بے تاب ہیں۔
Comments are closed.