جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

پاکستان کے اولین کپتان عبدالحفیظ کاردار پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اولین کپتان عبدالحفیظ کاردار کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ان کے صاحبزادے شاہد حفیظ کو سووینئر پیش کیا جبکہ بابر اعظم کو 100 میچز اور شاداب خان کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر اسپیشل جرسی بھی دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اولین کپتان عبد الحفیظ کاردار کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے قبل مرحوم عبد الحفیظ کاردار کے صاحبزادے شاہد حفیظ کاردار کو کیپ اور بلاک دی۔

نجم سیٹھی نے اس موقع پر کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز کی سنچری مکمل کرنے پر خصوصی جرسی دی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بابر اعظم کے کیریئر کا 100واں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ ہے، ان سے پہلے یہ سنگ میل پاکستان کے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے عبور کیا ہے، بابر پاکستان کے تیسرے اور دنیا کے بیسویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین نے آل راؤنڈر شاداب خان کو بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل کر نے پر خصوصی جرسی پیش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.