i am vietnamese neyo ethnicity south american brides malunggay juice li gu yi gumtree worldwide

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے افغان لیڈر شپ سے خصوصی مراسم ہیں، نیٹو سیکریٹری جنرل

نیٹو سیکریٹری جنرل یین اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ایک ہمسائے کے طور پر پاکستان کی افغانستان کے متعلق بڑی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ اس کے افغان لیڈر شپ کے علاوہ طالبان سے بھی خصوصی مراسم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  افغانستان کے مسئلے پر نیٹو وزرائے خارجہ کے خصوصی آن لائن اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیو کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

اس سے پہلے دو ہزار بارہ میں بھی عراق جنگ کے خاتمے پر جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے سروس میڈل واپس لوٹانے کا اعلان کیا تھا۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ پاکستان افغانستان کی سابق حکمران لیڈر شپ حامد کرزئی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، حکمت یار اور طالبان مخالف لیڈروں کے علاوہ طالبان کے ساتھ بھی رابطے کے ذریعے اتفاق پیدا کرنے والے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ کیا آپ ان کوششوں کی حمایت کرتے ہیں؟۔

اس سوال کے جواب میں سیکریٹری جنرل یین اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ پاکستان کی ایک ہمسائے اور طالبان سمیت افغان قیادت سے وسیع رابطے ہیں۔ اس پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھ میں نہ جانے دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.