ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کا ٹکٹ ہنگری میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران شاندار تھرو کر کے حاصل کر لیا۔

بڈاپسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے گروپ بی میں اپنی تیسری باری میں 86.79 کی تھرو کی اور ایونٹ کے فائنل کے لیے بھی جگہ بنائی ۔

پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق جیولن تھرو میں 85.5 کی تھرو پر کھلاڑی اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کر جائے گا، یوں ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جگہ پکی کر لی۔

ارشد ندیم نے مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل ساف چیمپئن شپ میں شاندار تھرو کرکے انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنائی تھی ۔

ارشد ندیم نے 86.79 کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد نے اس سے قبل پہلی باری میں 70.63 اور دوسری میں 86.79 کی تھرو کی تھی۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن اینڈرسن پیٹرز فائنل میں نہ آ سکے، اُنہوں نے 78.49 کی تھرو کی جو اُنہیں ٹاپ 12 میں رکھنے کے لیے ناکافی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.