بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی IMF کو پیٹرول مہنگا کرنے کی یقین دہانی

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام کو پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

امریکا میں اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کی جائے گی، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی شرط پوری کی جائے گی، معاشی اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لیے معاشی اصلاحات متنازع شرائط نہیں، ان پر عمل درآمد ہر صورت کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فیول سبسڈی برداشت نہیں کر سکتے۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے نقصانات 2400 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ گیس سیکٹر کا خسارہ 1500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.