بدھ 5؍شوال المکرم 1444ھ26؍اپریل 2023ء

پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت بھیجنے کیلئے حکومت سے اجازت طلب

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ٹیم بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کرلی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کے مطابق قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کے حوالے سے پی ایس بی کو این او سی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست تک بھارتی شہر چنئی میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

حیدر حسین کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیل کر ہی اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کھیل سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جانے میں سب سے بڑی رکاوٹ فنڈز ہیں، ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے 4 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری پی ایچ ایف نے یہ بھی کہا کہ اسپیشل فنڈز کے لیے حکومتی اداروں کے علاوہ اسپانسرز سے بھی رابطے میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.