بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ سے جعلی مقابلوں، نام نہاد سرچ آپریشنز میں 30 کشمیری شہید ہوچکے، شہید کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں، پاکستان نے حال ہی میں ڈوزیئر میں حقائق فراہم کیے تھے، کشمیریوں کا قتل ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتا ہے، عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔

 

You might also like

Comments are closed.