پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی 2022ء کی تقریبات کی تیاریاں کیسی ہوں؟، اس بارے میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء میں فواد چوہدری، شوکت ترین جبکہ معاونین خصوصی میں شہباز گل، شہزاد نواز اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیراعظم کو دوران اجلاس وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
عمران خان نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریبات کا مقصد پاکستان کے الگ تشخص، ثقافت اور منفرد جغرافیہ کو اجاگر کرنا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد اور علامہ محمد اقبالؒ کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے، جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.