بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون کی خلا میں جانے سے متعلق ٹریننگ

پاکستان کی پہلی خلا باز خاتون نمیرہ سلیم کی خلا میں روانگی کےلیے ٹریننگ جاری ہے، وہ 6 اکتوبر کو خلا کا سفر شروع کریں گی۔

خاتون خلا باز نے کہا کہ آج اپنے اسپیس سوٹ اور پیرا شوٹ کو درست طریقے سے فٹ کرنے کے  بارے میں سیکھا، ہمیں اسپیس شپ میں سیٹوں کی فعالیت کے بارے میں سکھایا گیا، اپنی سیٹ بیلٹ کو باندھنے اور کھولنے کے بارے میں بھی سکھایا گیا۔

نمیرہ سلیم نے کہا کہ سکھایا گیا کہ ہم کس طرح صفر کشش ثقل پر اپنی نشست سے اٹھ سکیں گے، کل ہمارے پاس ٹریننگ کا ایک اور دلچسپ دن ہے۔

خاتون خلا باز نمیرہ سلیم 21 اپریل 2007ء کو قطب شمالی اور 10 جنوری 2008ء کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نمیرہ سلیم خلا میں پاکستانی پرچم بلند کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پر نمیرہ سلیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.