اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

پاکستان کی پہلی خلاء باز خاتون نمیرا سلیم کے اعزاز میں عشائیہ

ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی پہلی پاکستانی خلاء باز خاتون نمیرا سلیم کے اعزاز میں ورجن گیلیکٹک کمرشل اسپیس لائنر کی جانب سے نیو میکسیکو کے مقامی ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں ورجن گیلیکٹک کے اعلیٰ عہدیدارن، خلاء پر مسافروں کو لے جانے والے پائلٹز، عملے سمیت قریبی رشتے دار اور دوستوں نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر خلائی شٹل کے پائلٹ کمانڈر نے نمیرا سلیم کو ورجن گیلیکٹک کی چوتھی فلائٹ سے خلاء پر جانے پر  ونگ آویزاں کی۔

کمرشل اسپیس لائنز کے صدر کا کہنا ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد لائنز کی جانب سے گزشتہ 5 ماہ کے دوران 5 شٹلز خلاء میں جا چکی ہیں اور اُمید ہے کہ دنیا بھر سے خلاء میں سفر کرنے والے خواہش مندوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔

اس موقع پر پاکستان کی پہلی خلاء باز خاتون نمیرا سلیم نے کہا کہ میرا بچپن سے یہ خواب تھا کہ ستاروں پر کمند ڈالوں اور آج اپنے خواب کی تعبیر مکمل ہونے پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی چیز بھی ناممکن نہیں اور اگر حوصلہ بلند ہو تو انسان ہر ناممکن چیز کو ممکن بنا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.