منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

پاکستان کی ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست

پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وارم اپ میچ کسی غیر ایشین ٹیم سے کروانے کی درخواست کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے مجوزہ شیڈول میں پاکستان کا افغانستان سے وارم اپ میچ رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے نہ کھیلنے کی وجہ ایشیا کپ میں پہلے ہی مقابلہ کرلینا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے بعد افغانستان سے وارم اپ کھیلنے کا جواز نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو نوٹ تحریر کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ اگر کسی نان ایشین ٹیم سے میچ کردیا جائے تو پاکستان کےلیے بہتر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.