بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اور 10 رنز کے اسکور پر اس کے اوپنر امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے  آل راؤنڈر آغا سلمان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ آج ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

نسیم شاہ کو شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان کو بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ڈیبیو کیپ دی۔

کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم نے میچ کے لیے بھرپور ٹریننگ کی لیکن بارش کی وجہ سے آخری دن ٹریننگ کچھ متاثر ہوئی۔

ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، لیکن سیریز 0-3 سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین باقی دو میچز 18 اور 21 اگست کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.