پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے کے لیے اہم ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے تمام تر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے مراسم ہیں۔
Comments are closed.