بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی میزبانی میں 48 واں OIC وزرائے خارجہ کونسل اجلاس، وزیرِ اعظم شریک

پاکستان کی میزبانی میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 48 واں اجلاس جاری ہے، جس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل اجلاس کے لیے مہمانوں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں  آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان آج کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے کلیدی خطاب کریں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیرملکی رہنماؤں کا استقبال کیا۔

او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائجر کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزرائے خارجہ اجلا س کے انعقاد پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہ اور جی سی سی کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی، انصاف اور مساوات کی بنیاد پر شراکت داری پائیدار ہوتی ہے۔

وزیرِ خارجہ نائجر نے کہا کہ امہ کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، او آئی سی کا مقصد تمام ممالک میں استحکام کا فروغ ہے۔

اجلاس میں تمام 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شریک ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اہم ملاقات کی ہے۔

عالمی سطح پر دہشت گردی اور تنازعات کا حل کانفرنس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پُرزور مذمت کی جائے گی۔

او آئی سی کی کانفرنس میں کشمیر، فلسطین، اسلامو فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت 140 قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں افغانستان میں جاری انسانی بحران، یمن، سوڈان، لیبیا اور شام کی صورتِ حال بھی زیرِ بحث آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.