جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

پاکستان کی مہمان نوازی خوب انجوائے کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ چیف ایگزیکٹیو

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمارا بہت اچھا وقت گزر رہا ہے، یہاں مہمان ٹیموں کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔ 

ڈیوٹ وائٹ نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی کے اعلیٰ درجے کے انتظامات دیکھے، پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق انگلینڈ اور دیگر ممالک سے رابطے میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں نے سیکیورٹی پر اچھے ریمارکس دیے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، اُمید ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.