دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے مبینہ دہشت گرد مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا بھارتی الزام سختی سے مسترد کردیا۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ فالس فلیگ آپریشن کی نیت سے بھارت خود ساختہ جھوٹ گھڑنے سے باز رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے غیر ذمے دارانہ رویے کے نتائج خطے کے امن و سلامتی کیلئے اچھے نہیں ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے ایل او سی پر تہہ در تہہ خار دار باڑ، سیکیورٹی نظام اور نگرانی کے الیکٹرانک آلات نصب کررکھے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج وہاں موجود ہیں، پھر یہ کیسے ممکن ہے، بھارتی میڈیا کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے بھارت پاکستان کیخلاف بغض پر مبنی کردارکشی کی مہم چلاتا رہتا ہے۔
Comments are closed.