چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتِ حال اس وقت بہت نازک ہے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ ٹیکس گیپ کو کم عرصے میں فل کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیکس کا ہدف حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آمدنی میں شارٹ فال کا سامنا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سالانہ ہدف کو حاصل کر سکیں، رواں سال 7.4 ٹریلین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے معیشت کی بحالی کے لیے مختلف اقدامات کیے، ایف بی آر موجودہ دور کے تقاضوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔
عاصم احمد نے مزید کہا کہ اس سال ورلڈ کسٹمز ڈے کا تھیم ٹیکس گیپ کو ختم کرنا ہے، ٹیکس گیپ کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلا سال ہو گا جب ان ڈائریکٹ ٹیکس کے مقابلے میں ڈائریکٹ ٹیکس زیادہ اکٹھا ہو گا۔
Comments are closed.