پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان کل انگلش کپتان مورگن کو مورگاہ تک چھوڑ آئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ میں راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں رہتا ہوں۔
انہوں نے کل کے ٹی 20 میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹیم پاکستان نے انگلش کپتان مورگن کو مورگاہ تک پہنچایا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ انگلش ٹیم شاید گرین شرٹس کو زیادہ ہی انڈر ایسٹی میٹ کرگئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں جانتے کہ پاکستان ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ اس بار گرین شرٹس ٹی 20 ورلڈ کپ جیت جائے۔
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ گرین شرٹس کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، لیکن یہ درست سمت نہیں، ہمارا مقصد ٹی 20 ورلڈ جیتنا ہے بھی نہیں اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔
Comments are closed.