پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ کر لی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کامیاب تجربے پر کمانڈر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیرِ اعظم اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔
Comments are closed.