بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی طرف سے یوکرین کے لیے امداد روانہ

پاکستان کی طرف سے یوکرین کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امدادی سامان یوکرینی سفیر کے حوالے کیا جس میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، بستر اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے دیا گیا امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ پہنچایا جائے گا۔ یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہو جبکہ ہمارے یوکرین کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.