اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

پاکستان کی شکست کے باوجود 1992 ورلڈکپ سے ایک اور ممثالت سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ سے قبل سنہ 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ کے ساتھ کئی مماثلتیں پیش کی جا رہی تھیں۔

مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر کرکٹ کے مداح 1992 اور آج ہونے والے ورلڈکپ فائنل کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دے رہے تھے کہ ممکنہ طور پر یہ ورلڈکپ بھی پاکستان آئے گا۔

اسی اثنا میں کرکٹ ویب سائٹ نے ٹوئٹ میں وسیم اکرم اور سیم کرن کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کی طرح، بائیں بازو سے بولنگ کروانے والا اس ورلڈکپ فائنل کا بھی پلیئر آف دی میچ بنا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں سیم کرن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دونوں ایوارڈز ملے۔

آج کے میچ میں انہوں نے چار اوور میں صرف 12 رنز دیے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں بائیں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وسیم اکرم کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا تھا۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اُس فائنل میچ میں بھی بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر یعنی وسیم اکرم نے تین ہی اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.