ورلڈکپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں۔ اب سیمی فائنل میں جانے کےلیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہے تاہم پہلے سری لنکا کو نیوزی لینڈ کو شکست دینا ہوگی۔
کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں جبکہ افغانستان بھی لاسٹ فور کی دوڑ میں شامل ہے۔
پاکستان نے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرکے کایا ہی پلٹ دی۔ 401 رنز کا ٹوٹل بھی کیویز کےلیے کم پڑ گیا۔
اس فتح کے بعد پاکستان نے دو قیمتی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ایک بار پھر سے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ساتھ ہی رن ریٹ بھی بہتر ہو کر مثبت میں آگیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی نہ صرف قائم ہیں بلکہ مزید بڑھ گئی ہیں تاہم اس کے لیے یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے۔
نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے زیادہ ہے تاہم سری لنکا سے فتح کی صورت میں وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ مزید بہتر ہوجائے گا۔ پھر پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف نہ صرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ بہت بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے لیکن اس کے دو میچز باقی ہیں اگر وہ دونوں ہار گیا تو 8 پوائنٹس پر فنش کرے گا اور اگر ایک جیتا تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا انحصار رن ریٹ پر ہوگا جس میں وہ کافی پیچھے ہے۔
ادھر بھارت اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، تاہم کل ہونے والے میچ میں دونوں کے درمیان ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمانے کی جنگ ہوگی۔
Comments are closed.