
پاکستان آگے آگے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کے پیچھے پیچھے، پاکستان نے سیمی فائنل میں اینٹری مار لی۔
پاکستان کے سُپر 12 سے سُپر 4 میں آتے ہی سوشل میڈیا پر منچلوں کو بھی نیا کھیل ہاتھ آگیا۔
دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر پر مبنی میمز وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
یہاں چند میمز سے لطف اندوز ہو جائیں:
دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر لفظ miracle ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت کے بعد نیدرلینڈز کے ٹام کوپر کا پاکستانی کپتان بابر اعظم کے لیے خصوصی پیغام، کہا آپ جیت یقینی بنائیں، آپ جیتیں گے تو ہم چوتھے نمبر پر آئیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ٹام کوپر کو مایوس نہ کیا ایسی جارحانہ پرفارمنس دکھائی کہ سب دنگ رہ گئے اور سیمی فائل کا راستہ صاف کیا۔
اُدھر جنوبی افریقہ کی شکست نے بھی بھارت کی سیمی فائل میں رسائی ممکن بنائی اور بھارت نے زمبابوے کو ہارا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
Comments are closed.