دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا سیاسی حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے، پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں جامع سیاسی حکومت کی بات کی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی نے افغان سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کی، تاہم پاکستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
Comments are closed.