بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی سالانہ آبادی کتنے فیصد شرح سے بڑھ رہی ہے؟

ادارہ شماریات نے پاکستان ڈیموگرافک سروے 2020 جاری کردیا، جس کے مطابق پاکستان کی سالانہ آبادی 2 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے، پاکستان کا مجموعی فرٹیلیٹی ریٹ 3.7 ہے۔

ڈیموگرافک سروے کے مطابق فرٹیلیٹی ریٹ شہروں میں 3.6، دیہی علاقوں میں 4.1 فیصد ہے، سالانہ ایک ہزار میں سے تقریباً 7 افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔

 سروے کے مطابق  پاکستان میں ایک ہزار آبادی میں سالانہ 27 پیدائش ہوتی ہیں، ہر سال ایک ہزار نوزائیدہ بچوں میں سے 56 موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

سروے کے مطابق پاکستان میں اوسط عمر 65 سال ہے،  پاکستان میں خواتین کی اوسط عمر 65 سال 5 ماہ ہے، مردوں کی اوسط عمر 64 سال 3 ماہ ہے۔

ڈیمو گرافک سروے کے مطابق 2020 کے دوران سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں سے ہوئیں، سال 2020 میں دل کی بیماریوں کے باعث 14.74 فیصد اموات ہوئیں، سال 2020 میں بخار سے 9.28 فیصد اموات ہوئی۔

 سروے کے مطابق سال 2020 میں فالج، اسٹروک کے باعث 6.45 فیصد اموات ہوئیں، سال 2020 میں ذیابیطس کے باعث 6.53 فی صد اموات ہوئیں، سال 2020 میں کورونا سے 1.01 فیصد اموات ہوئیں، سال 2020 میں ڈینگی سے 0.22 فیصد اموات ہوئیں۔

 ڈیموگرافک سروے کے مطابق سال 2020 میں قتل سے ہونے والی اموات کی شرح 0.55 فی صد ہے، سال 2020 میں خودکشی کے باعث 0.25 فیصد اموات ہوئیں، جبکہ ٹریفک حادثات کے باعث اموات کی شرح 1.13 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.