راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن مہمان ٹیم آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا اچھا آغاز کیا۔
پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے۔
ٹیسٹ کے آخری دن میزبان ٹیم نے کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 76 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 93 رنز کی ہوگئی ہے۔
اس سے قبل میچ کے آخری دن آسٹریلین ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 476 کےجواب میں 459 رنز ہی بنا سکی اور یوں پاکستان کو دوسری اننگز شروع کرنے سے قبل ہی 17 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر نعمان علی رہے جنہوں نے 107 رنز کے عوض 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔
پنڈی ٹیسٹ میں آج پانچویں اور آخری دن آسٹریلوی ٹیم نے 449 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو مچل اسٹارک 12 اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔
پاکستانی اسپنر نعمان علی نے جلد ہی 8 رنز بنانے والے پیٹ کمنز اور 3 رنز بنانے والے نیتھن لیون کی وکٹ حاصل کرلی جبکہ مچل اسٹارک کو شاہین آفریدی نے پویلین روانہ کیا۔
Comments are closed.