ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

پاکستان کی حالیہ پالیسیاں درست ہیں، ڈائریکٹر IMF

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اختیار کی گئی حالیہ پالیسیاں درست سمت میں ہیں، مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مہنگائی پر قابو پانا ضروری ہے، معاشی استحکام کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی شرح کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے، تاکہ کسی بیرونی جھٹکے سے بچا جائے۔

جہاد آزور کا کہنا تھا کہ ریویو ہو نہ ہو، مہنگائی سے نمٹنا ترجیح ہونی چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر بھی درست ایکسچینج ریٹ پر تجارت اور برآمدات پاکستانی عوام اور معیشت کے لیے اہم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.