اتوار 5؍شعبان المعظم 1444ھ26؍فروری 2023ء

پاکستان کی جو اقتصادی حالت ہے یہ 1971 میں بھی نہ تھی، ہمایوں اختر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جو اقتصادی حالت ہے یہ 1971 میں بھی نہ تھی، عمران خان اقتدار کی نہیں بلکہ مظلوم اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کی زیر قیادت لاہور میں الیکشن کرواؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے 6 رہنما اور 200 کارکن گرفتاری کیلئے تیار ہیں، ہم یہاں کھڑے ہیں آ کر گرفتار کر لیں۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی جو اقتصادی حالت اس وقت ہے، ایسی تو 1971ء میں بھی نہیں تھی، آج ہر طبقہ 2 وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے، عمران خان قوم کی حالت بدلنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاہور عمران خان کا قلعہ بن چکا ہے، اس شہر سے پی ٹی آئی تمام نشستیں جیت کر عمران خان کو پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں سے جو ناانصافیاں اور زیادتیاں ہوئیں، آج کی ریلی اس کا ردِعمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.