صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے وہ پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہم مزدوروں کی بہادری اور محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے، حکومت مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کو فوری امداد دے کر مدد کی، لیبر قوانین کے قیام سے پہلے اسلام نے مزدوروں کے حقوق اور وقار کو حرمت دی۔
عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مزدور اور آجر کا تعاون ناگزیر ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پاکستان کو تعاون اور ترقی کی علامت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Comments are closed.