پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزادی کے 75 سال بعد یومِ آزادی کے موقع پر ایک خواجہ سرا ببلی ملک کو قومی اسمبلی میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں یومِ آزادی کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے خواجہ سرا ببلی ملک کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے قومی اسمبلی میں مساوی حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’میں بہت معذرت کے ساتھ کہوں گی کسی کی دل آزاری نہ ہو کافی دیر سےایک جملہ سنتی رہی معزز خواتین وحضرات، ٹھیک ہے ہم خواتین وحضرات کے زمرے میں نہیں آتے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’اس کے بجائے اگر آپ معزز حاضرینِ محفل کہیں تو کیا ہی بات ہے‘۔
ببلی ملک نے احسن انداز کے ساتھ قومی اسمبلی میں مساوی سلوک کی بات کرکے اراکینِ اسمبلی کے دل جیت لیے اور کوئی بھی اُنہیں داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے’پارلیمنٹ ویمن کاکس‘ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
Comments are closed.