بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی تاریخی جیت پر مفتی مینک بھی خوشی سے نہال

زمبابوے کے مشہور اسلامی اسکالر اسماعیل ابنِ موسیٰ مینک کی جانب سے پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں جاری میچز کے دوران 24 تاریخ کو پاکستان بمقابلہ بھارت میچ ہوا، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو تاریخی شکست کا مزا چکھایا گیا جس کی دھوم تا حال دنیا بھر کے میڈیا چینلز سمیت ٹوئٹر پر بھی سنائی دے رہی ہے۔

جہاں پاکستانیوں، کشمیریوں اور بھارتیوں کی جانب سے بھی گرین شرٹس کی بے مثال کارکردگی پر داد دی جا رہی ہے، وہیں زمبابوے کے مشہور اسلامک اسکالر بھی پاکستان11 کی تعریف اور جیت پر خوشی کا اظہار کیے بنا نہیں رہ سکے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ…

مفتی اسماعیل مینک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’شاباش پاکستان، بہت اچھی فتح حاصل کی ہے، ماشاء اللّٰہ۔‘

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا، جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

پاکستان نے ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی بھارت کو 10 وکٹ سے ہرایا، پاکستان نے 1983 میں بھارت کو فیصل آباد ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.