hookup Cragsmoor New York dog screening hookup to laptop american hookup lisa wade pdf hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں۔

وزیراعظم نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا، کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، ہمارا مقابلہ 2 ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں۔ پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھی یہی دونوں خاندان ہیں۔ بھٹو اور شریف خاندان سیاست نہیں خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان پر امریکا کی مسلط کردہ جنگ ایک جنونی عمل تھا، امریکا نے افغانستان میں نام نہاد جنگ کے نام پر 20 سال تک قبضہ کیے رکھا۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پتا نہیں امریکی افغانستان میں کیا اہداف حاصل کرنا چاہتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.