اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

پاکستان کی ایران کے علاقے سراوان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے ایران کے علاقے سراوان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 5 ایرانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ پاکستانی حکومت اور عوام نے واقعے پر ایرانی حکومت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک ایران قیادت نے حالیہ ملاقات میں سرحد کے دونوں طرف انسداد دہشتگردی پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایران کے ساتھ اپنی سرحد کو امن اور دوستی کی سرحد کے طور دیکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان سرحد پر امن و استحکام کےلیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.