پاکستان نے ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہش گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ ہے، دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے دہشت گرد حملے میں 11 ایرانی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.