بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

پاکستان کی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سخت مذمت

پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک مقدس مقام ہے، وہاں اسرائیلی وزیر کے دورے کی مذمت کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی کی طرف سے بےحسی اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے اس اقدام کی ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن یہاں تک کہ امریکا نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.