سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 30 اگست تک فیصلے نہ کیے تو جھاڑو پھر جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ 10 کروڑ لوگ بھوک اور منہگائی کی لپیٹ میں ہیں اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جا رہے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔
Comments are closed.