بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

پاکستان کیلئے IMF کے قرض کی فراہمی میں کردار ادا کرونگی، امریکی سینٹر

امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے یہ بات پاکستانی امریکن طاہر جاوید کی رہائش گاہ پر عشائیہ میں شرکت کے موقع پر کہی۔

ٹیکساس اسمبلی کے پاکستانی امریکن رکن ڈاکٹر سلمان لالانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے۔

رکن کانگریس ایمی کلوبرچر نے کہا کہ اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ اقوام عالم کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس آل گرین نے بھی امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.