ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری کیئے گئے 30 کروڑ ڈالرز کی رقم مالی اور تکنیکی طور پر مدد کے لیے فراہم کی جائے گی۔
اعلامیئے میں اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اس رقم سے انتظامی اصلاحات اور توانائی کی شعبے کو بہتر کیا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا مزید کہنا ہے کہ یہ رقم توانائی اور مالی شعبے میں پائیداری کے پروگرام کا دوسرا حصہ ہے۔
اعلامیئے میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ 38 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے پی میں ہیلتھ سہولتوں کو بہتر بنانے پر خرچ ہوں گے۔
Comments are closed.