جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری

ایشین ڈیولپمنٹ بینک(اے ڈی بی)  نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رقم سے300میگا واٹ پن بجلی بنانےکا منصوبہ مکمل کیا جائے گا، پن بجلی بنانے کا منصوبہ کلین توانائی پیدا کرنے کا ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ منصوبہ بالاکوٹ کے قریب دریائے کنہار پر تعمیر ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.