جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کیخلاف چار روزہ میچ کیلئے آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پرائم منسٹر الیون کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں 12 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ 

 وزیراعظم آسٹریلیا اینتھونی البانیز اور آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کے خلاف واحد چار روزہ میچ کے لیے پی ایم الیون کا اعلان کیا۔ 

اسکواڈ کی قیادت ساؤتھ آسٹریلیا کے بیٹر نیتھن میکسوینی کریں گے۔ 12 رکنی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلیا اے کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تھیلان سماراویرا کو پی ایم الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پرائم منسٹر الیون میں نیتھن میکسوینی (کپتان)، کیمرون بنکروفٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ میئرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک اسٹیکٹی اور باؤ ویبسٹر شامل ہیں۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ میں ناتھن میکسوینی کو کپتان نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یقین ہے کہ وہ شاندار انداز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے پر بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو بھارت کے خلاف فائنل میں ان کی شاندار کارکردگی نے پوری قوم کو خوش کردیا۔ یقیناً پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم کرکٹ کے میدان میں بہادری کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.