جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امکان ہے کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے چار فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.