بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کیخلاف میچ میں وسیم اکرم کی سری لنکن بولر کو ٹپس

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سری لنکا کے فاسٹ بولر دلشان مادوشانکا کو فاسٹ بولنگ کے گر سکھائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہونے کی وجہ سے ان دنوں دبئی میں ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر دلشان مادوشانکا کو ٹپس دیں۔

وسیم اکرم کی جانب سے ٹپس دینے کے وقت سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دیگر سپورٹ اسٹاف بھی موجود تھا۔

دبئی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر کو خاص طور پر سوئنگ کے بارے میں بتایا۔

وسیم اکرم ہمیشہ گراؤنڈز میں اپنے اور حریف ٹیموں کے بولرز سے ملاقات کرتے رہتے ہیں، وہ نوجوان فاسٹ بولرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم بھارت کے فاسٹ بولرز کو بھی ماضی میں ٹپس دیتے رہے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.