بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کپ: ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا

پاکستان کپ کے لیے ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ میں 4 ٹیموں کے درمیان 14 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں شریک ٹیم بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز کریں گی، چیلنجرز کی کپتان جویریہ خان اور ڈائنامائٹس کی کپتان منیبہ علی صدیقی ہوں گی۔

پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کا حصہ بننے والی ٹیم اسٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کریں گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 21 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.