رواں ماہ پاکستان کو 4 ارب 27 کروڑ ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قرض آئی ایم ایف، عالمی بینک اور اے ڈی بی دیں گے، آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر جبکہ عالمی بینک سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض رواں ماہ پاکستان کو ملے گا، یہ رقم کورونا ویکسین، سیفٹی باکسز، سرنجز کی خریداری کے لیے استعمال ہو گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 23 اگست کو اور عالمی بینک سے اگست کے آخری ہفتے قرض ملے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی اداروں سے قرض آسان شرائط پر مل رہا ہے۔
Comments are closed.