بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہئے، انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہانگ کانگ کو ہلکا نہیں لینا چاہئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے اگلے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف میں سمجھتا ہوں حیدر علی کو چانس ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خوش دل اور آصف پر رسک لینا چاہئے۔ شعیب ملک کی طرح کا کوئی کھلاڑی ہوتا تو اچھا ہوتا۔

ٹی ٹوئنٹی میں اسپنرز کے لیے آخری اوور کرنا آسان نہیں ہوتا، مجھے پہلے علم نہیں تھا کہ میں آخری اوور کروں گا، پاکستانی آل راؤنڈر

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت نے شکست دی تھی جبکہ پاکستان اپنا اگلا میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، میچ شارجہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.