پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی

وزارت نیشنل فورڈ سیکیورٹی نے 12 سال سے زیر التوا معاملہ حل کردیا، پاکستان کو چین میں چیری برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے برآمد کنندگان پاکستان سے چین کو چیری برآمد کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چین کے محکمہ کسٹم نے چیری کی کاشت اور اسٹاک کی سہولیات دیکھ کر فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق پاکستان کے 90 چیری باغات اور 15 پیک ہاؤسز چیری برآمد کرسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق طے شدہ پروٹوکول کے مطابق پاکستان سے چین کو چیری کی برآمدکی اجازت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.