جمعہ 3؍شعبان المعظم 1444ھ24؍فروری 2023ء

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول، ذرائع اسٹیٹ بینک

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے۔

ذرائع اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رقم چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔

اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہو چکا تھا، پاکستان نے یہ رقم رول اوور کے تحت ادا کردی تھی۔

رقم کی وصولی سے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر  4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.