جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

پاکستان کو چین سے 30 کروڑ ڈالر موصول

وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر چین کے بینک نے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک سے کمرشل قرض کے طور پر ملی ہے، اس سے پہلے دو قسطوں میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.