منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی، کوالیفائنگ راؤنڈ 13 سے 21 جنوری تک لاہور میں منعقد ہو گا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپ دی، 8 ممالک کی ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینٹل کپ کے اختتام پر ہو گا۔

پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لے گا، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیِلے گی۔

مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور اسپین میں ہوں گے جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور اسپین میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں 4 ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی کی تھی، پاکستان نے 1999، 1994 اور 2004 کے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی جس میں 6، 6 ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

اس بار 8 ٹیمیں پاکستان کا رخ کریں گی اور 1990 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہو گا جب پاکستان 8 ممالک کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری حیدر حسین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے، 1990 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

رضوان علی نے گزشتہ برس جونیئر ورلڈکپ اور اس سال ایشیا کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

حیدر حسین کا کہنا ہے کہ 2018 میں پاکستان نے ہاکی سیریز اوپن کی میزبانی کی تھی جس میں صرف 4 ٹیمیں تھیں، 2004 کی چیمپئنز ٹرافی میں 6 ٹیمیں پاکستان آئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی ایچ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا، 1990 ورلڈ کپ میں اسٹیڈیم شائیقن سے بھرا ہوا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواہش ہے 1990 ورلڈ کپ کی طرح اس ایونٹ میں شائقین اسٹیڈیم آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.